کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری اور بہتر خدمات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے‘مستقبل میں ترقی کا انحصار ٹیکنالوجی کے استعمال پر ہے‘ تحقیق کافروغ ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ہیلتھ ٹیک کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم شہریوں کو صحت کی مساوی سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں‘اس میں مخیر حضرات اور نجی شعبے کے کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ شعبہ صحت میں ڈیجیٹلائزیشن ایک بہترین ذریعہ ہے‘جدید ٹیکنالوجی سے مرض کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، ٹیکنالوجی صحت سمیت ہر شعبے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔