اسلام آباد ( رپورٹ/ حنیف خالد )انڈسٹری ایڈوائزری کونسل پاکستان کے تین مشاورتی سیشن مکمل ہو گئے ہیں۔ ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل ٹیکسٹائل کے تمام سیکٹرز کے ٹاپ 12 ایکسپورٹرز اور دوسری ایکسپورٹ ایڈوائزری کونسل نان ٹیکسٹائل کے ساتھ 12 سیکٹروں کے چیئرمینوں نےمتفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ گروتھ کا راستہ چین کے ذریعے ہے۔ ایکسپورٹ لیڈ گروتھ کی طرف سفر میں وفاقی وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے پاکستان میں چینی سفیر ژانگ اور بیجنگ میں پاکستان کے سفیرخلیل ہاشمی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔