جلالپور جٹاں (نیوز ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف لاڈلا نہیں وہ تو آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے، اسے تو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، جو کہتے ہیں نوازشریف کو عدالت سے فیور مل رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔ جلالپور جٹاں میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو چور کہنے والا آج خود جیل میں بیٹھا ہے۔