• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،متنی سکول کے طلباء کا اساتذہ کی عدم تعیناتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (وقائع نگار)پشاور کے نواحی علاقے متنی میں طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، تین سو سے زائد طالب علموں پر مشتمل گورنمنٹ مڈل سکول متنی میں صر ف دواساتذہ تعینات، طالب علموں کا سکول کے باہر پلے کارڈ اٹھاکر احتجاجی مظاہر ہ، اساتذہ کی عدم تعیناتی پر وزیر علی اور گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دیدی پشاور کے نواحی علاقہ منتی میں قائم گورنمنٹ مڈل سکول جس میں تقریبآ 300سے زائد طالب عمل داخل ہیں تاہم گزشتہ ایک سال سے اس سکول میں صرف دو اساتذہ پڑھاتے ہیں، امتحان سر پرہونے کے باوجود محکمہ تعلیم کے افسران اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں،چیئرمین ویلج کونسل گلشن آباد ملک ذولفقار ایڈووکیٹ کاکہناہے کہ اس سلسلے میں انھوں نے متعلقہ ڈی ای او سمیت محکمہ تعلیم کے اعلی ٰ افسران کو اس حوالے سے کئی بار آگاہ بھی کی اور اس سلسلے میں ان سے ملاقات بھی کی تاہم اس باوجود محکمہ تعلیم کےا علیٰ افسران خاموش تماشائی بنائی ہوئے ہیں، جس کے خلاف گزشتہ روز طالب علموں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور حکام سے ان کے سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ تاکہ انکا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکے، چیئرمین ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ کامزید کہناتھاکہ اگر انکے علاقہ کے سکول میں اساتذہ تعینات نہیں کئے گئے تو وہ سکول طالب علموں کے ساتھ وزیرعلیٰ اور گورنر ہاؤ س کے بابراحتجاجی مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے
پشاور سے مزید