کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین ٹیم کی بیٹر اور کپتان ندا ڈار نیوزی لینڈ کے خلاف منگل کو پہلے ون ڈے میں زخمی ہوکر میدان سے باہر چلی گئیں، ان کی جگہ قیادت کی فاطمہ ثنا نے کی ۔44 ویں اوور میں بولنگ کے دوران گیند ان کے چہرے پر لگی۔ ان کی اگلے میچوں میں شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ٹیم کو دورہ میں یہ دوسرا دھچکا لگا ہے ، میچ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن میں تیز بولر ڈیانا بیگ انگلی فریکچر ہوجانے کے سبب پوری سیریز سے باہر ہوگئیں تھیں۔