کراچی (جنگ نیوز) ٹینس کی خواتین گورننگ باڈی نے عالمی نمبر ایک ایگا سوائیتک کو مسلسل دوسرے سیزن کیلئے ڈبلیو ٹی ا ے پلیئر آف دی ایئر نامزد کیا ہے۔سوائیتک نے تیسری بار فرنچ اوپن جیت کر اپنے گرینڈ سلم ٹائٹلز کی تعداد چارکر لی اور اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے فائنلز جیت کردوبارہ ٹاپ پوزیشن پر سال کا اختتام کیا ۔ وہ 2012سے 2015 تک سرینا ولیمز کے بعد بیک ٹو بیک سیزن میں ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر قرار پانے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ زچگی کے وقفے کے بعد اپریل میں ٹینس میں واپس آنے والی ایلینا سویٹولینا کو فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے اور ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر انہیں کم بیک پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔