ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان کے ججز جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول اور اس کے بھائی سمیت 20 مجرموں کی ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے خلاف اپیلوں کی سماعت پراسیکیوٹر محمد علی شہاب کی درخواست پر 10 جنوری تک ملتوی کر دی، انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی تک کیس کی فائل کا مطالعہ نہیں کر سکے ہیں، اس موقع پر ملزمان کی جانب سے محمد عامر خان بھٹہ، ظفراللہ خاکوانی اور عثمان شریف کھوسہ پیش ہوئے۔