• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خواجہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،جوتوں پر حمایت میں جملے تحریر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اوپنرعثمان خواجہ پاکستان کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میچ میں فلسطینیوں کی حمایت میں تحریر شدہ جوتے نہیں پہنیں گے۔ جوتے پر کوئی متنازع بیان درج نہیں تھا۔ خیال رہے کہ ٹریننگ سیشن میں بیٹر نے فلسطینی عوام سے منفرد انداز سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے جو جوتے (اسپائکس) پہنے تھے، جس پر لکھا ہوا تھا کہ’’ آزادی سب کا حق اور تمام زندگیاں برابر ہیں‘‘۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اوپنر پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں زیادہ بات نہیں کروں گا، میں نے دیکھا ہے کہ جو کچھ لکھا ہے اس سے ہلچل مچ گئی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس عمل سے ناراض لوگ خود سے بس ایک سوال پوچھیں، کیا آزادی سب کیلئے نہیں ہے؟ کیا تمام زندگیاں برابر نہیں ہوتیں؟‘۔ میں نے جو لکھا وہ غیر سیاسی ہے، میرے لیے مسلمان، یہودی اور ہندو سب کی جانیں برابر ہیں۔ دریں اثنا آسٹریلوی بورڈ نے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کی ذاتی رائے کی حمایت کی لیکن کہا کہ اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، جو ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔ واضح رہے کہ سال 2014 میں انگلش کرکٹر معین علی کو ٹیسٹ میچ کے دوران ’’غزہ کو بچاؤ‘‘ اور ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کے نعرے والے بینڈ کو اتروادیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید