کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ویمنز فٹ بال ٹیم کو فیفا سیریز کے آخری میچ میں آئیوری کوسٹ کے خلاف 2-0کی شکست کا سامنا رہا۔ عابد جان ، آئیوری کورسٹ میں ہوم ٹیم کیلئے ڈیالو اور حبیبو اویڈراؤگو نے گول اسکور کیے۔ پاکستانی ٹیم نے تین میچوں میں سے ایک جیت کر تیسری جبکہ آئیوری کوسٹ نے تینوں میچ جیت کر 9پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔کوچ عدیل رزقی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ یہ میچز ہمارے لیے سیکھنے کا ذریعہ ہیں ۔