• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین الیکشن کمیشن کیس‘ عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

راولپنڈی(این این آئی)توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔بدھ کوبانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جہاں کیس کی سماعت کی گئی تاہم دونوں ملزمان پر کیس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی اور مزید کارروائی 19دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید