لاہور(اے پی پی)پنجاب پولیس نے 9اور 10مئی کے جلاؤ گھیرؤا اور توڑ پھوڑکے مقدمات میں ملوث 18اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی ہے ‘ان اشتہاریوں میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید ،اعظم خان سواتی ،حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال ،حافظ فرحت عباس، کرامت علی کھوکھر ،علی امین گنڈا پور ،امتیاز احمد شیخ،واثق قیوم عباسی ،علی اصغر منڈا ،مسرت جمشید چیمہ ،جمشید چیمہ ،احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی ،اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو، ملک ندیم عباس باڑا اور غلام محی الدین دیوان شامل ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں چیئرمین نادرا کے نام خط میں لکھا گیا ہے کہ تکنیکی اور فرانزک شواہد سے ان ملزمان کے سانحہ9مئی کے افسوسناک واقعات میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں، ملزمان نہ تو اب تک تحقیقات میں شامل ہوئے اور نہ ہی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔