• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل مارکیٹینگ کمپنیاں اٹک آئل ریفائنری کی مصنوعات کی فروخت بڑھائیں، اوگرا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ )آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر اٹک آئل ریفائنری کی تیار پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بڑھانے پرزور دیا ہے ۔ تا کہ اس کے بڑھتے ہوئے اسٹاک کے بحران سے نمٹا جا سکے ۔ ذخیرے استعداد سے بڑھ جانے کے باعث اٹک آئل ریفائنری کے4میں سے 2کا حجم 60فیصد رہ گیا ہے ۔ اٹک ریفائنری کا ملک میں مختلف گیس فیلڈز سے استعمال غیر فعال ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے قدرتی گیس فراہم نہیں کی جا سکے جو رواں موسم سرما میں فراہم ہونا ضروری ہے ۔ او ایم سیز خیبر پختون خوا وفاقی و شمالی علاقوں اور پوٹو ہار خطے میں اے آر ایل کے بجائے درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے فروخت میں ملوث پائی گئی ہیں ۔ جب اس معاملے پر احتجاج ہوا تو اوگرانے بالآخر گزشتہ روز منگل کو کارروائی کرتے ہوئے او ایم سیز اور اے آر ایل کے متعلقہ ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے انہیں قانون کی خلاف ورزی سے گریز کا کہا ۔
اہم خبریں سے مزید