• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں بریت، مختصر تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔ مختصر فیصلے میں عدالت نے میاں نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے 24 دسمبر 2018 کو سنائی گئی سزا کالعدم قرار دیدی۔
اہم خبریں سے مزید