کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے درمیان پارٹنر شپ ہوگئی نجی ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کمپنی کے درمیان مفاہمتی یاداشت 9سال کے لئےدستخط کئے گئے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہمیشہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیتی ہے اپنے کھلاڑیوں کی فلاح پر بھی کام کرتی رہی ہے ،اس موقع پر پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز اور جے ٹی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے ،جے ٹی اے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر سلیم زادے نے ندیم عمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گلیڈی ایٹرز جئ قیادت پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ۔