• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کا 11 واں اجلاس

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے انٹر ویوز کا سلسلہ جاری ہے ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کے 11ویں اجلاس میں بہاولپور ڈویژن کے تین اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے ۔ اس موقع پر مریم نواز، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ ، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، کیپٹن (ر) محمد صفدر، رانا محمد تنویر، عطا اللہ تارڑ، ملک سیف الملوک کھوکھر، ملک محمد احمد خان ، سردار ایاز صادق سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بہاولپور ڈویژن سے قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر کل 15اور صوبائی اسمبلی کی 31،بہاولنگر کی قومی اسمبلی کی 4، ضلع بہاولپور کی قومی اسمبلی کی 5اور ضلع رحیم یار خان کی 6 جبکہ پنجاب اسمبلی کی ضلع بہاولنگر کی 8، ضلع بہاولپور کی 10ور ضلع رحیم یار خان کی 13نشستوں کیلئے امیدوار پارٹی قیادت کے سامنے پیش ہوئے۔ اجلاس میں بہاولپور میں(ق) لیگ کیساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت لیگی و اتحادی امیدواروں کے فیصلہ کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید