کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش نے پہلی بار اے سی سی انڈر 19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اتوار کو دبئی میں بنگلہ دیش نے متحدہ عرب امارات کو195رنز سے ہرادیا۔ امارات نے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے بھارت کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش نے 8 وکٹ پر 282 رنز بنائے۔ عاشق الرحمٰن نے129رنز کی اننگز کھیلی ۔رضوان نے 60 اور عارف الاسلام نے 50 رنز بنائے۔ 283 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم 25 ویں اوور میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔