• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ کپ کرکٹ: واپڈا کے ہاتھوں کے آر ایل کو 48 رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں منگل کو پہلے راونڈ کےچوتھے دن کےواپڈا نے کے آر ایل کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا نے کے آر ایل کو جیتنے کے لیے287 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ناکامٹیم 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سرمد بھٹی 60 اور عبدالفصیح نے 43 رنز بنائے۔ آصف آفریدی نے 64 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل اور غنی گلاس کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔غنی گلاس کو میچ جیتنے کے لیے 409 رنز کا ہدف ملا تھا۔ میچ کے چوتھے اور آخری دن اس نے اپنی دوسری اننگز 38 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور 6 وکٹوں پر300 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے 105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ طیب طاہر نے 60 ، کاشف علی نے 59 اور محمد عرفان نے 55 رنز بنائے ۔ محمد علی نے 86 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔پریذیڈنٹ ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ 22 دسمبر کو شروع ہوگا جس میں کے آر ایل کا مقابلہ غنی گلاس سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔ واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی جبکہ ایس این جی پی ایل اور پی ٹی وی کے درمیان میچ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید