• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کے گھر میں ڈکیتی کیس، ایس ایس پی عمران قریشی قصور وار قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی تاجر کے گھر میں ڈکیتی سے متعلق کیس میں ایس ایس پی عمران قریشی دوبارہ مشکل میں پھنس گئے۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے اسکروٹنی نوٹ میں عمران قریشی کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ اسکروٹنی نوٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کسی جرم کا ذمہ دار نہیں پایا گیا۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت پولیس کی اورنگی ٹاؤن کے تاجر کے گھر میں ڈکیتی سے متعلق کیس کے تفتیشی افسر کے نام اسکروٹنی نوٹ جاری کردیا۔ پولیس نے عبوری چالان میں عمران قریشی کو بے قصور قرار دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے اسکروٹنی نوٹ میں عمران قریشی کو قصور وار قرار دیدیا گیا۔ اسکروٹنی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ ہونے کے بعد دو دن تک مقدمہ بغیر کسی وجہ کے درج نہیں کیا گیا، مدعی کے بیان کی کاپی اور تحقیقاتی کمیٹی کی کاپی چالان میں موجود نہیں۔
اہم خبریں سے مزید