• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ، پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان، لاہور بورڈ میں 35.75 فیصد طلبہ کامیاب

لاہور(خبرنگار،نمائندگان جنگ)لاہورسمیت پنجاب بھر کےبورڈز آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نےانٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ امتحانات 2023 ءکے نتائج کا اعلان کر دیا۔لاہور تعلیمی بورڈکے تحت دوسرے سالانہ امتحان میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 35.75 رہا۔ امتحان میں 53072 امیدواران نے شرکت کی، جن میں سے صرف 18 ہزار امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 33 ہزار طلباء و طالبات فیل قرار دیدئیے گئے ۔گوجرانوالہ بورڈ میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 37.57فیصد رہا۔امتحان میں مجموعی طور پر36049 اُمیدواران شامل ہوئے جن میں سے 13544کامیاب قرار پائے۔فیصل آبادبورڈ کی کامیابی کاتناسب 38.79 فیصد رہا۔9322 طلبہ پاس جبکہ 14711 طلبہ فیل قرار پائے،شرکت کرنیوالے 60 فیصد سے زائد طلبہ وطالبات فیل ہو گئے ۔ امتحان میں مجموعی طور پر 24033 طلبہ شریک ہوئے۔ سرگودھا تعلیمی بورڈ کے امتحان میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 48.79 فیصد رہا، 11275 اُمیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،5501 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ساہیوال تعلیمی بورڈ کے نتائج کے مطابق 4353 طلبہ پاس ہوئے، 11514 طلبہ نےامتحان میں شرکت کی۔
لاہور سے مزید