کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طارق مسعودی بگٹی نے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے جلد فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کلبوں کی جانچ پڑتال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر اراکین کی رائے حاصل کی جائے گی۔ دریں اثنا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے بڑے فیصلے کرڈالے۔ انہوں نے اولمپئن کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی سابق سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی قیادت میں سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو بھی بحال کردیا۔ اولمپکس کوالیفائی راؤنڈ کیلئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی تیاری کیلئے تربیتی ہاکی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان منگل کو ہوگا۔