• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ججز کی کردارکشی مہم‘ سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس ملوث

اسلام آباد (جنگ نیوز/ایجنسیاں)وفاقی تحقیقاتی اداروں نے چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی تحقیقات مکمل کر لیں۔تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سپریم کورٹ ججز کے خلاف مہم میں سیاسی جماعت سے جڑے اکاونٹس ملوث پائے گئے‘ ججز کی بیگمات کی ائیر پورٹس پر چیکنگ سے متعلق پرانے خط کو منصوبہ بندی سے استعمال کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پر عدلیہ‘ ججز اور ان کے اہلخانہ سے متعلق ہتک آمیز مہم چلائی گئی‘ایوی ایشن ڈویژن کا 12اکتوبر کا مراسلہ60دن بعد سیاسی جماعت سے وابستہ اکاؤنٹ سے پوسٹ ہوا‘ سپریم کورٹ نے18دسمبرکو وضاحت جاری کی پھربھی کردارکشی مہم جاری رہی۔حکومتی ذرائع کے مطابق چند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے بھی اِس مخصوص سیاسی جماعت کے ٹارگٹڈ ایجنڈے کو آگے بڑھایا اورججز کردارکشی مہم میں ایک سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جھوٹے پروپیگنڈے کو وائرل کرنے میں پیش پیش رہے۔
ملک بھر سے سے مزید