• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، میئر پشاور

پشاور(وقائع نگار)میئر پشاور زبیر علی نے یونیورسٹی ماڈل سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کا ضامن ہے ایک بہترین تعلیمی ماحول کے روح رواں اساتذہ ہوتے ہیں معاشرے کو سنوارنے میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز یونیورسٹی ماڈل سکول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وی پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم ٗ سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی رجسٹرار پشاور یونیورسٹی سکول پرنسپل اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر میئر پشاور نے یونیورسٹی ماڈل سکول کے مسجد کیلئے سولرائزیشن کا بھی اعلان کیا او ر کہا کہ جو بہت جلد انکو فراہم کردیا جائیگا جبکہ طلبہ کیلئے کے فرسٹ ایڈ علاج کیلئے میڈیکل ایمبولینس بھی فراہم کرینگے ۔
پشاور سے مزید