• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلے کی آفر ٹھکرا دی، پرویز خٹک، کوئی پیشکش نہیں کی، الیکشن کمیشن

پشاور(ایجنسیاں)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ مجھے بلے کے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا‘ وفاق نے ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں‘ دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نےپرویز خٹک کے دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزخٹک کا کہناتھاکہ ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے‘ عمران خان پٹھانوں کو بیوقوف سمجھتاہے ‘ہمارے بہت سے آزاد دوست الیکشن لڑ رہے ہیں، آزاد امیدوار کامیابی کے بعد ہمارے ساتھ شامل ہوں گے‘پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ہر کونے سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں لوگ آرہے ہیں‘الیکشن مہم جاری ہے اور ہم محنت کررہے ہیں۔وفاق نے ہمارے حقوق ضبط کیے ہیں، وہ حاصل کرنے ہیں، ضم شدہ اضلاع کے ساتھ بہت زیادتی ہورہی ہے، فنڈز نہیں آرہے۔کوئی ہمت کرسکتا ہے کہ پارٹی بنائے میں چیلنج کرتا ہوں کہ میں تمہارے مقابلے میں آیا ہو ں ۔

اہم خبریں سے مزید