سوات(نمائندہ جنگ) سوات کے حلقہ پی کے 4پر سابق وزیر اعلیٰ محمودخان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کاغذات نامزدگی کے بعد حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور دونوں قریبی ساتھی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے ایک ہی حلقے میں الیکشن لڑنے سے انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی حلقہ این اے 4سوات تھری سے 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل 2013میں انہوں نے این اے 29سوات ون (موجودہ این اے 3سوات ٹو) سے کامیابی حاصل کی تھی۔اسی حلقے سے مجموعی طور پر 48 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں اے این پی کے بریگیڈئر(ر)محمد سلیم خان، شیر شاہ خان، مسلم لیگ ن کے حاجی جلات خان، رحمت علی خان، جے یو آئی کے سابق صوبائی وزیر قاری محمود، جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر فضل سبحان کے علاوہ دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔