سوات(این این آئی)سوات میں پولیس چیک پوسٹ لنڈاکے میںرکنے کا اشارہ کرنے پر گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر حملہ کرکے 3 اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران پشاور سے آنے والی گاڑی کو پولیس نے روکا تو گاڑی میںسوار 6افرادپولیس کے ساتھ باہم دست وگریباں ہوگئے اور لاتوں اورمکوں سے مارکرانہیں زخمی کردیا ۔