• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ ’انصاف کا مذاق‘ ہے، کامران مرتضیٰ

اسلام آباد (صالح ظافر) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو انصاف کا مذاق قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فیصلہ تمام قانونی اور آئینی حدود سے خالی ہے۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ممتاز آئینی ماہر نے یاد دلایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اعلیٰ عدالتوں کے سابق سینئر ججوں پر مشتمل ہے اور اس کی سربراہی ایک اعلیٰ ایماندار افسر کرتے ہیں، نے پی ٹی آئی کے بانی ارکان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ کمیشن نے فریقین کو سنا اور فریقین کے دلائل کا حوالہ دیتے ہوئے ایک جامع فیصلہ جاری کیا، جس میں سنگین اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ الیکشن کمیشن ہائی کورٹ اور دیگر اعلیٰ عدالتوں کی طرح ایک آئینی ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن کو معزز عدالتوں میں چھٹیوں کے ختم ہونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ بلا تاخیر اپیل میں جانا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید