ریاض (جنگ نیوز) عالمی نمبر دو بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے خواتین ٹینس کا ریاض سیزن کپ جیت لیا۔ سبالینکا نے کنگڈم ایرینا میں منعقدہ میچ میں عالمی نمبر چھ تیونس کی کھلاڑی انس جابر کو شکست دی۔ یہ ان کی انس جابر کے خلاف چوتھی فتح ہے ۔