اسلام آباد ( رپورٹ:حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے الیکشن کا انعقاد مشکل سے مشکل ہونے لگا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسر پی کے 91کوہاٹ ٹو عرفان اللہ کی بطور ریٹرننگ افسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو معطل کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس منعقد کیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے اس آرڈر کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔
پشاور ہائیکورٹ کے مذکورہ آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ افسر کے ہے۔
عدلیہ کے اس وقت جبکہ الیکشن شیڈول کا اجراء ہو چکا ہے‘ کاغذات نامزدگی پورے ملک میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے پاس 28ہزار 626 امیدواروں نے گزشتہ ہفتے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ریٹرننگ افسران ملک بھر میں کئی روز سے ان کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی کرنے لگے ہیں۔ جانچ پڑتال 30دسمبر تک مکمل ہو رہی ہے۔