• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد اور دھمیال کو سمارٹ پولیس سٹیشن بنانیکی منظوری

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں 2سمارٹ پولیس سٹیشن بنائے جائیں گے ،سمارٹ پولیس سٹیشن پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں ابتدائی طور پر 40سمارٹ پولیس سٹیشنز بنائے جا رہے ہیں ، ان میں لاہور میں 23 جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں 17 سمارٹ پولیس سٹیشنز قائم کئے جائیں گے ،جہاں کم وقت اور تھوڑی لاگت میں روایتی تھانوں کی بجائے جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد اور تھانہ دھمیال کو سمارٹ پولیس سٹیشن بنانے کی منظوری دی گئی جس کے لئے باقاعدہ کام کا آغازکردیاگیاہے ، صوبہ بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے سمارٹ پولیس سٹیشنز میں بدل دیئے جائیں گے،جب کہ پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ کام 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید