ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی کا ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر خصوصی فوکس ہے۔ متعدد زیر التواء منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے جبکہ نئے منصوبوں پر کام کی اجازت دی گئی۔حکومت پنجاب کی جانب سے قلعہ کہنہ قاسم کی اپ گریڈیشن کی 3 ارب روپے کی سکیم منظور کی جاچکی ہے۔قلعہ پر موجود سرکاری دفاتر میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی عمارت میں منتقل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے 34 سینئر مینجمنٹ کورس کےافسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان آفس میں اوپن ڈور پالیسی نافذ ہے۔ڈی سی رضوان قدیر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی تفصیلی صفائی کروائی جارہی،تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔