کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی غلطی سے کپتان بن گئے میرے خیال میں محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بننا چاہیے تھا۔میلبرن میں ایک تقریب میں جب شاہد آفریدی نے یہ بات کہی تو ان کے داماد شاہین آفریدی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان کا فوکس صرف اپنے کام پر ہوتا ہے میں رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان دیکھنا چاہتا تھا۔محمد رضوان کو کسی سے کوئی غرض نہیں ہوتی ۔