اسلام آباد (این این آئی) رہنما پاکستان تحریک انصاف شعیب شاہین نے میانوالی سے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا دعویٰ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد ہوئے تو اپیل کرینگے۔