• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی، یوسف رضا گیلانی

ملتان (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعوی کیا ہے کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ملک میں حکومت نہیں بناسکتی، لیول پلیئنگ سب کے لئے یکساں ہونی چاہیے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔جب سینیٹ میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں تھی تب بینظیر بھٹو نے اقلیتوں کو سیٹیں دیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ملک میں حکومت نہیں بناسکتی۔انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیول پلیئنگ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید