اسلام آباد (فاروق اقدس‘ نامہ نگار خصوصی) گوادر کے مقامی نوجوانوں کو ٹریننگ اور تعلیم کیلئے چین بھیجا جائیگا اس حوالے سے چین کے صوبے شانڈونگ کے ساتھ معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا ہے۔یہ بات چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ایک گفتگو میں بتائی۔ سی پیک کا دس سالہ فرسٹ فیز مکمل ہوچکا ہے جس میں گوادر کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیحی دی گئی ہے جبکہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں انڈسٹریز کے قیام کو ترجیح دی جائیگی تاکہ پاکستان بالخصوص مقامی آبادی کے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہوں۔ انہوں نے اتوار کو گوادر میں مختلف منصوبوں کا دورہ کیا اور جہاں انہیں اس حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔