اسلام آباد ( اپنے نامہ گار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیہی علاقوں میں روزانہ کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے بعض علاقوں میں صبح 9 بجے بجلی غائب ہو جاتی ہے اور سہ پہر تین بجے بجلی آتی ہے ، ادھر ائیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث آئیسکوریجن میں لوڈ مینجمنٹ جاری ہے، تمام آپریشن سرکلز میں 6 سے 8 گھنٹے کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جا رہا ہے ، ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کی نارمل سپلائی بحال ھوتے ہی لوڈ مینجمنٹ ختم کر دی جائے گی،ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کو پیش آنے والی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔