• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر فواد حسن فواد کی ہاکی فیڈریشن کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد سے ملاقات ہوئی۔ صدر پی ایچ ایف نے رواں ماہ مسقط عمان میں شیڈول اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت کیلئے انتظامات، کھلاڑیوں کی تربیت اور اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی خوارک اور رہائش سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ صدر پی ایچ ایف نے ٹیم کے انٹرنیشنل ٹور کے اخراجات اور پی ایچ ایف کے ذمہ کھلاڑیوں کے بقایاجات کا تخمینہ بھی پیش کیا۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے مسائل حل کرلئے جائیں گے، اس سلسلہ میں انہوں نے اسپورٹس بورڈ کو ہدایات بھی جاری کی۔ دریں اثنا میر طارق حسین بگٹی نے وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی سے بھی ملاقات کی اور ہاکی ٹیموں کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت ، کارکردگی اور آئندہ ڈومیسٹک و انٹرنیشنل ایونٹ کیلنڈر کے متعلق گفتگو کی۔ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اس سلسلہ میں ماتحت عملہ اور اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کردیں۔

اسپورٹس سے مزید