• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ بندیوں کے معاملات عام انتخابات کے بعد سنے جائیں گے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے این اے 165بہاولپور کی حلقہ بندی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملات عام انتخابات کے بعد سنے جائیں گے۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ انتخابی شیڈول سے پہلے جوحلقہ بندیاں ہوئی تھیں انہی پر عام انتخابات منعقدہوں گے، زیر غور کیس میں الیکشن موجودہ حلقہ بندی پر ہوگا ،ہمارا آخری حکم یہی ہے انتخابی شیڈول سے پہلے جوحلقہ بندیاں ہوئی تھیں انہی پر عام انتخابات منعقدہوں گے ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی ۔واضح رہے کہ این اے 165 کی حلقہ بندی کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سعود مجید نے چیلنج کیا تھا، دریں اثنا سپریم کورٹ نے سردار ایاز صادق کیخلاف علیم خان کی انتخابی عذرداری عدم پیروی پر خارج کردی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو کسی بھی فریق کا وکیل پیش نہیں ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید