کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اوپن مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی خریدنے کا بھی اسکینڈل سامنے آگیا، ایف آئی اے نے تفصیلات مانگ لیں۔ اس ضمن میں خط میں کہا گیا ہےکہ ہاکی فیڈریشن نے 2015 تا 2017 تقریباً 4 کروڑ 72 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی خریدی، اس کے ریکارڈ کو فراہم کیا جائے۔ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا موقف ہے کہ جن کے خلاف انکوائری ہورہی ہے اگر ان پر الزامات ثابت ہوگیا تو ان سے رقم واپس لی جائے گی اور سخت قدم اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کچھ کیسز میں ماضی کے عہدے داروں کو بدھ کو طلب کیا ہے، ان کیسز میں ہاکی ( اسٹک ) کی خریداری میں بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔