کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم میں لاہور سے اپنے ہی بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کو ہٹا لیا ، سردار ایاز صادق سمیت مزید اہم رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لاہورسے قومی اسمبلی کی 14میں سے 12نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا جبکہ این اے۔ 117میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے امیدوار شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا۔