واشنگٹن (اے ایف پی ) امریکا اور فرانس کے شہریوںمیں حماس اور اسرائیل کے درمیان تصادم اور کشیدگی کے بعد اسے لبنان اور ایران تک پھیلنے سے گریز پر زور دیا ہے ۔ جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنی فرانسیی ہم منصب کیتھر ائن کولنا کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں مذکورہ امر پر اتفاق کیا ۔ اس حوالے سے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔جن میں غزہ سمیت مغربی کنارے لبنان اور ایران میں کشیدگی گریز اقدامات شامل ہیں ۔ تر جمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے مطابق مذکورہ بات چیت انٹونی بلنکن کے مجوزہ دورہ مشرق وسطیٰ تناظر میں ہوئی جو امریکی وزیر خارجہ کا گزشتہ اکتوبر حماس اور اسرائیل میں جنگ کے بعد چوتھا دورہ ہوگا ۔