• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، عمران اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) توشہ خانہ ریفرنس میں عمران اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کےکیخلا ف ریفرنسز کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ ریفرنسوں میں ضمانت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے جس کے بعد سماعت 6جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔دریں اثناء احتسا ب عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزرائے اعظم نواز شریف ، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید