• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کی ایمانداری شبہ سے بالاتر ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں تجزیہ پیش کرتے ہوئےتجزیہ کاروںفخردرانی ، ارشادبھٹی ، محمل سرفرار ، حفیظ نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا موجودہ 7رکنی بنچ کی ایمانداری شبہ سے بالاتر ہے،سیاستدانوں کی ہمیشہ سے تگ و دو یہ رہتی ہے کہ مقتدر حلقے ان کے اوپر دست شفقت رکھیں ۔

 پروگرام کے آغاز میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ آج ساری نظریں سپریم کورٹ کی طرف تھیں کیوں کہ ایک بڑے سوال کا جواب ملنا ہے جس کے اوپر آج سارا دن دلائل جاری رہے۔

سوال یہ ہے کہ پارلیمنٹرین کی جو نا اہلی ہے62ایف ون اگر وہ صادق و امین نہیں رہتے۔ ان کی نا اہلی سپریم کورٹ کی کی گئی تشریح کے مطابق ہمیشہ کے لئے تاحیات رہے گی۔ 

الیکشن ایکٹ میں جو ترمیم کی گئی جس میں مدت کو پانچ سال مقرر کیا گیا وہ سبقت لے گی اس کے مطابق پھر نا اہلی کے فیصلے ہوں گے۔ 

بلاول بھٹو نے اس کے اوپر گزشتہ رات تبصرہ کرتے ہوئے ایک بڑی دلچسپ بات کی کہ عدلیہ کے لئے یہ مشکل صورتحال ہوگی کہ نواز شریف کو اہل کریں اور عمران خان کو نا اہل ۔ پہلا سوال کہ کیا بلاول بھٹو کا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کارفخر درانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا موجودہ سات رکنی بینچ ان کی ایمانداری شبہ سے بالاتر ہے۔

ان پر سوال نہیں کرسکتے کہ یہ کوئی ایسا فیصلہ دیں گے جو توازن کرنے کا عمل ہوگا۔یہ سات رکنی بینچ ایسا فیصلہ دے گا جوآئین و قانون کے مطابق ہوگا۔عدالت سے زیادہ ذمہ داری سیاستدانوں کے اوپر ہے کہ اس طرح کے آئینی ابہام کو یہ درست کرسکتے تھے۔

اٹھارویں ترمیم میں کمیٹی اس کو ان ڈو کرسکتی تھی انہوں نے نہیں کیا۔سیاستدانوں کی ہمیشہ سے تگ و دو یہ رہتی ہے کہ مقتدر حلقے ان کے اوپر دست شفقت رکھیں اور اقتدار کا ہما ان کے کندھے پر ہو۔سیاسی جماعتیں جب تک اسی طرح استعمال ہوتی رہیں گے تو سویلین بالادستی خواب رہے گی۔ 

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلاول بھٹو کی دل کی خواہش تو ہوسکتی ہے کہ جو جو بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں سارے نا اہل ہوجائیں ۔ایسی بات نہیں ہے ہواؤں کاکا رخ بدل چکا ہے ایور گرین لاڈلہ واپس آچکا ہے ۔

9 مئی ہوچکا ہے لہٰذا بلاول کا بیان درست نہیں ہے کہ نواز شریف یا عمران خان میں سے کسی ایک کونا اہل اور دوسرے کو اہل کرنا مشکل ہوگاکوئی مشکل نہیں ہوگا۔جو بندہ ملک و قوم کی قیادت کررہا ہووہ رنگے ہاتھوں پکڑا جائے ۔

اہم خبریں سے مزید