• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا ہدف ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنا ہے، کپتان سعد بیگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم ورلڈ کپ جیتیں۔کوشش ہے کہ کنڈیشنز کے ساتھ میچ کر جائیںتاکہ آسانی ہو تمام ٹیمیں مشکل ہیں کوشش ہو گی کہ کسی کو آسان نہ لیں۔ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ محمد یوسف سے سیکھ رہے ہیں بابر اعظم مجھے بہت پسند ہیں ایم ۔ایس دھونی سے کافی متاثر ہوں ۔ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے میں کپتان ہوں یہ میری خوش قسمتی ہے ۔پوری ٹیم سے میری امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایشیا کپ میں ریلیکس ہو گئے تھے مگر ہم نے جو غلطی کی تھی اب نہیں کریں گے ۔

اسپورٹس سے مزید