• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )احتساب عدالت میں 190ملین پانڈز ریفرنس اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فردجرم عائد نہ ہوسکی ،کارروائی سوموار 8جنوری تک ملتوی کردی گئی ،عدالت نے190ملین پانڈز ریفرنس میں روپوش ملزمہ فرحت شہزادی عرف گوگی ، بیرسٹر شہزاد اکبر مرزا، ضیاالمصطفے نسیم اورزلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ہفتہ کے روز سنٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ) میں کیس کی سماعت کی ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفر عباسی، پراسیکیوٹرزعرفان احمد بھولا، سہیل عارف اورنیب کی تفتیشی ٹیم پیش ہوئی جبکہ ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شعیب شاہین و دیگر وکلاءپیش ہوئے، دوران سماعت190 ملین پانڈز ریفرنس کے تفتیشی افسر نے غیر حاضر6 ملزمان کے وارنٹ کی عدم تعمیل متعلق بیان ریکارڈ کرایا ، عدالت نے ملزمہ فرحت شہزادی عرف گوگی ،ا شہزاد اکبر، ضیاالمصطفے نسیم اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔
اہم خبریں سے مزید