کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پنجاب اور پختونخوا میں شدید دھند ملتان، پشاور اور سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا جہاں 15 پروازیں لینڈ نہ کر سکیں جبکہ 37لکی اور غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ موسمی خرابی کے باعث نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں 225 پروازوں کی منسوخی سے ایئر لائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق دو لاکھ سے زائد ملکی اور غیرملکی متاثر ہوئے۔ ایئر عربیہ کی ابوظہبی ملتان پرواز 3L335، جدہ ملتان پی اے 871، دبئی ملتان ایف زیڈ 325 اور شارجہ اسلام اباد پی کے 112 کراچی اتاری گئی۔ جبکہ جدہ ملتان پی ایف 723، شارجہ اسلام اباد پی کے 182، ابوظہبی اسلام آباد پی کے 162، دبئی سیالکوٹ پی کے 180، ابوظہبی پشاور پی کے 218، مسقط سیالکوٹ پی ایف 737 اور جدہ سیالکوٹ پی ایف 721 کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ دبئی پشاور پی کے 284، جدہ پشاور پی کے 736 شارجہ پشاور پی کے 258، مسقط کو اسلام اباد اتارا گیا۔ فلائی دبئی کی دبئی کوئٹہ کی پرواز ایف زیڈ 345 کو کراچی اتارا گیا۔ امارات ایئر کی پرواز کو پشاور اترنے کے لیے دو گھنٹے تک فضا میں چکر کاٹنا پڑے۔ شارجہ دبئی اور جدہ سے ملتان کی پروازوں کو بھی لینڈنگ کے لیے فضا میں طویل انتظار کرنا پڑا۔ متبادل لینڈنگ کرنے والی پروازیں متعلقہ ایئرپورٹس پر موسم ٹھیک ہونے پر واپس گئیں اور مسافرں کو لے کر تاخیر سے منزل پر روانہ ہوئیں۔ ملک کے مختلف ایئرپورٹس کی 60 سے زائد پروازیں ری شیڈول کی گئیں۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ابوظہبی پی کے 261، 262 پی کے 161 کراچی پی اے 207 پی اے 208، ای آر 502، 503 گلگت پی کے 601، 602 اسکردو پی کے 451، 452 دبئی پی کے 211، 212 اسلام اباد العین پی کے 143 منسوخ کر دی گئی۔ لاہور ابوظہبی پی کے 264 پی اے 430، 431 دبئی ای آر 724، بینکاک لاہور کی تھائی ایئر لائن کی پرواز ٹی جی 345 اور ٹی جی 346، لاہور کراچی پی اے 406، ای آر 523 پی اے 405 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پشاور شارجہ ای ار 751، ابوظہبی پی کے 217، پی کے 184 قطر ایئر ویز کی پروازیں کیو ار 600 اور کیو ار 601، پشاور کراچی ای آر 551 ای آر 554، 9P865 اور 9P866، ملتان سے مسقط پی کے 171 ملتان کراچی پی کے 330 منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی مسقط پی کے 225 دبئی پی کے 213، نینگ وائی جی 9143، بھی منسوخ کر دی گئیں۔