کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کےرہنما و سابق وزیر ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے کہا ہے کہ لورالائی کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، موقع ملا تو عوام کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور شہر میں پانی، بجلی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے ضلعی صدر منظور خان کاکڑ، سردار اعظم جان غلزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق نمائندوں نے علاقے کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عوام آج بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اے این پی میں زئی خیلی کوئی گنجائش نہیں ہم صرف ایک قوم ہیں ۔ انتخابات میں عوام ہمارا ساتھ دیں ، انہوں نے کہا کہ لورالائی سب تحصیل میختر سے سرغنڈ تک مسائل کے انبارہیں جن پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لورلائی کے عوام کی 40سال سے خدمت کررہا ہوں جو آئندہ بھی جاری رہے گی عوام کو کبھی مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے۔