کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رات گئے عوامی کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق دو ڈکیت باغ کورنگی گبول گوٹھ کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، پیٹرولنگ پولیس کو دیکھتے ہی ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔گرفتار زخمی ڈکیت سے پستول، چھیننے ہوئے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شہزاد ولد عظیم کے نام سے ہوئی، زخمی ملزم کو علاج معالجے کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔