• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، افغان وزیراعظم

کابل (ایجنسیاں)افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا نہ ہی افغان سرزمین سے کسی کو بھی کسی دوسرے ملک کیلئے خطرہ بننے کی اجاز ت دی جائے گی۔جے یو آئی سربراہ فضل الرحمٰن نے افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے پیرکو کابل میں ملاقات کی اور پاکستانی قیادت کا اہم پہنچایا‘ ملاقات میں باہمی امور اوردہشت گردی کی روک تھام سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا‘اس موقع پر فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں جبکہ ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ ہمارا پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ پاکستانی حکام کو افغان مہاجرین کے ساتھ ظالمانہ رویہ بند کرنا چاہیے ۔فضل الرحمان نے کہاکہ دورہ کا مقصد باہمی تعلقات میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید