• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر پھر سرگرم، ملاقاتیں اہم قرار

اسلام آباد (فاروق اقدس) سپریم کورٹ فیصلے بعد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پھر سرگرم, ملاقاتوں کو اہم قرار دیا جارہا ہے,اب جبکہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں محض ایک ماہ رہ گیا ہے ایک مرتبہ پھر انتخابی صورتحال میں امریکہ اور برطانیہ کا زکر آنا شروع ہوگیا ہے اور مجوزہ کردار کا بھی۔ دو ماہ قبل نومبر کے وسط میں بھی ملکی سیاست میں اس وقت امریکہ اور برطانیہ کی سرگرمیوں اور مبینہ کردار کا تذکرہ سامنے آیا تھا جب امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میاں نواز شریف، جہانگیر ترین اور یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی تھی اور آج (پیر) سپریم کورٹ سے میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کئے جانے کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی لاہور میں ہونے والی ملاقات کو اہم قرار دیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے نگران وزیر خارجہ کی حیثیت سے امریکہ کے کم وبیش آٹھ دورے کئے تھے جن میں نجی دورے بھی شامل ہیں۔ بلاول بھٹو جو ملک کے آئندہ وزیراعظم بننے کے بارے میں عزائم اور امید ہی نہیں بلکہ یقین بھی رکھتے ہیں اور جس کا اظہار وہ بار بار کر رہے ہیں، تاہم ان کے مخالف بعض سیاسی حلقے ان کے اعتماد کی وجہ بھی یہی پس منظر قرار دیتے ہیں اور یہ خیال بھی ظاہر کرتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں ان کے وزیر خارجہ بننے کا مقصد بھی یہی تھا کہ وہ سرکاری حیثیت میں بیرون ملک دوروں بالخصوص واشنگٹن میں امریکی اسٹیبلشمنٹ سے اپنے مطلوبہ مقاصد کیلئے لابی کر سکیں۔
اہم خبریں سے مزید