اسلام آباد(محمد صالح ظافر) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ دورہ کرینگے جہاں وہ سوئس سیاحوں کے ریزورٹ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے 54ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ شفافیت مستقل مزاجی اور جوابدہی سمیت اعتماد پیدا کرنے والے بنیادی اصولوں پر توجہ مرکوز کرنے کے موضوع زیر بحث ہونگےWEF بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ سرکاری طور پر اس دورے کے حوالے سے کوئی بات نہیں بتائی گئی لیکن ذرائع نے پیر کو یہاں دی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم اگلے اتوار (14جنوری) کو زیورخ کے لیے روانہ ہونگے ۔